چهارشنبه, دسمبر 25, 2024
Homeخبریںڈاکٹر بشیر موسیانی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں...

ڈاکٹر بشیر موسیانی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں :بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان میں ڈاکٹرز کمیونیٹی پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ڈاکٹروں کو فرائض سرانجام دینے میں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں۔لیکن تاحال واقعات کو روکنے کیلئے نہ تو ضلعی انتظامیہ سنجیدہ اقدامات اٹھاتی ہے اور نہ ہو صوبائی حکومت۔

ترجمان نے کہا کہ پچھلے روز خضدار میں بلوچستان کے نامور سرجن ڈاکٹر بشیر موسیانی پر تشویش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر بشیر موسیانی پچھلے پندرہ سالوں سے علاقے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ہم ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کو واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس کے واقعات کے روک تھام کیلئے اگر اقدام نہیں اٹھایا گیا تو ہم اس حوالے باقاعدہ احتجاج کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز