دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںدشت: قابض پاکستانی فورسز کی بربریت ، گیارہ افراد اغواء

دشت: قابض پاکستانی فورسز کی بربریت ، گیارہ افراد اغواء

تربت (ہمگام نیوز) دشت کے علاقے سے قابض پاکستانی فورسز کی بربریت گیارہ افراد حراست کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے دشت کے علاقے کاشاپ میں اپنی قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ آبادی پر دھاوا بول کر 11 افراد کو حراست میں لینے کے بعد ایف سی کیمپ میں منتقل کردیا۔

دوران آپریشن پاکستانی فورسز نے گھرگھر تلاشی کے دوران خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور جاتے ہوئے گھروں میں موجود قیمتی اشیاء و گیارہ افراد کو اپنے ساتھ لے گئے۔

دشت کے علاقے کاشاپ سے فورسز ہاتھوں اغوا ہونے والے افراد کی شناخت ستر سالہ پیر بخش ولد دوست محمد ، ساٹھ سالہ گاجی ولد ابراہیم ، ہاشم ولد حاجی دین محمد ، محاسب ولد قادر داد ،عبداللہ ولد شیر محمد ، نعیم ولد برکت اور نسیم ولد برکت ،عبدالرسول ولد کینگی اور اْنکے تین بیٹے عدنان، یاسر اور کم عمر پرویز بھی شامل ہے،

یہ بھی پڑھیں

فیچرز