Homeخبریںتیس اکتوبر کو قلات میں قابض پاکستانی فورسز کے ساتھ گھمسان جنگ...

تیس اکتوبر کو قلات میں قابض پاکستانی فورسز کے ساتھ گھمسان جنگ میں 20 دشمن کے فوجی مارے گئے، 4 بہادر فرزندان وطن پر جانثار ہوگئے ۔ بی ایل اے ترجمان آزاد بلوچ

شال (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے جاری کردہ

بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں کا 30 اکتوبر کو قلات کے علاقے این اے ۔ پچیس آر سی ڈی ہائی وے رِنج اور ملحقہ علاقوں میں بلوچ عوام کی حفاظت کے لئے گشت کے دوران قابض پاکستانی فورسز کے ساتھ آمنا سامنا ہوا۔ دشمن نے ہائی وے پر جاری ہماری ناکہ بندی میں رخنہ ڈالنے کیلئے تین گاڑیوں میں بھر کر ایف سی اہکار بھیجے۔ ہمارے سرمچاروں نے مورچہ سنبھال کر دشمن پاکستانی فوج کو دندان شکن جواب دیا۔

30 اکتوبر دو پہر ڈیڑھ بجے سے ایک خونریز جھڑپ کا آغاز ہوا ہمارے سرمچاروں نے بہادری اور دلیری کی مثال قائم کرتے ہوئے قابض پاکستانی فورسز کے 20 اہلکار ہلاک کردیے۔

 ہمارے سرمچاروں پر حملہ کے لئے آنے والے دو عدد ایف سی کی گاڑیوں کو ہمارے سرمچاروں نے گھات لگا کر شدید نقصان پہنچایا۔ مقامی لوگوں نے تصدیق کی ہے کہ ان مذکورہ گاڑیوں کو بعد میں کرین کے ذریعے چھاونی منتقل کیا گیا۔

‎

اس لڑائی کے دوران بی ایل اے کے چار بہادر سرمچار وطن کی دفاع کرتے ہوئے قربان ہوگئے جن میں قلات کے علاقے منگچر سے سنگت نمیران زینت اللہ عرف بابا بلوچ، نوشکی سے سنگت نمیران سلیمان عرف رفیق بلوچ ، مستونگ کے علاقے کڈ کوچہ سے تنطیم میں شمولیت کرنے والے سنگت نمیران شیر احمد عرف ملک بلوچ اور قلات منگچر سے سنگت نمیران نعمان عرف شہک بلوچ شامل ہیں۔ چاروں سرمچار انتہائی بہادری سے لڑتے ہوئے گولیاں ختم ہونے کی صورت میں آخری گولی کے فلسفے پر کاربند رہتے ہوئے دشمن کے سامنے سرنڈر کرنے کی بجائے وطن کی خاطر قربان ہونے کو ترجیح دی۔

‎قابض پاکستانی فوج کو اس معرکۃ۔ میں شدید جانی و مالی نقصا پہنچانے

کی ذمہ داری ہم اپنی تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی طرف سے قبول کرتے ہیں۔

 بزدل قابض پاکستانی فوج کا بلوچ سرمچاروں کے ہاتھوں مارے گئے اپنے فوجیوں کی تعداد میڈیا اور عوام سے چھپانے کا پرانا وطیرہ ہے۔

بی ایل اے بلوچستان میں قابض پاکستانی فوج کو بارہا تنبہہ کرچکی ہے کہ وہ ہماری سرزمین سے فوری انخلا کرے کیونکہ بلوچستان کے عوام اور ہمارے دفاعی افواج ان کی یہاں غیرقانونی موجودگی کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔

 آئندہ بھی اگر قابض پاکستان کی قابض فوج نے ہمارے ناکہ بندیوں میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی، بلوچ عوام کو تنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور بلوچستان سے انخلا کی تنبہہ کو سنجیدہ نہیں لیا تو ان کے خلاف مزید تباہ کن اور بھیانک کاروائیاں جاری رہیں گے۔

‎بی ایل اے اپنے چاروں سرمچاروں

 سنگت نعمان، سنگت شیراحمد، سنگت زینت اللہ اور سنگت سلیمان کو ان کی بلوچ گلزمین کی آزادی کے لئے دلیرانہ اقدامات اور سروں کی قربانیوں پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ ان کی اس عظیم قربانی کا نعم البدل بلوچستان کی مکمل آزادی ہے جسے پانے کے لئے ہماری تنظیم بلوچ قوم کے ساتھ مل کر قابض فوج کے خلاف مزاحمت کومنظم انداز میں مزید شدت کے ساتھ آگے بڑ

ھائےگی۔

‎

‎

یہ بھی پڑھیں

فیچرز