Homeخبریںپنجگور: پروم سے تین افراد جبری لاپتہ

پنجگور: پروم سے تین افراد جبری لاپتہ

پنجگور (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم سے قابض پاکستانی ایف سی اہلکاروں کے ہاتھوں ایک ہی خاندان کے تین افراد جبری طور پر لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 3 نومبر 2026 کو دوپہر 2 بجے پروم کے رہائشی تین افراد کو ایف سی کیمپ پروم سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، جن کے بعد سے اہل خانہ کو ان کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

جبری لاپتہ ہونے والوں کی شناخت جلیل احمد ولد نور اللہ، عمر 21 سال، عمر اللہ ولد نور اللہ، عمر 23 سال، اور نصیر ولد نور اللہ، عمر 43 سال کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جلیل احمد پیشے کے لحاظ سے مزدور جبکہ عمر اللہ اور نصیر زمینداری سے وابستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز