شنبه, مارچ 14, 2026
Homeخبریںافغانستان فوجی گاڑی پر بم حملہ1اہلکار جانبحق6 زجمی

افغانستان فوجی گاڑی پر بم حملہ1اہلکار جانبحق6 زجمی

کابل(ہمگام نیوزڈیسک) میڈیا اطلاعات کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا ہےکہ فوجی گاڑی پر دو ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا گیا تھا جس میں کم ازکم ایک جاں بحق اور دیگر 6 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی شہر کندوز میں طالبان کے حملے میں 8 افراد جاں بحق اور 62 زخمی ہوگئے ہیں۔
خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کندوز کی ہسپتال کے سربراہ نعیم مینگل کا کہنا تھا کہ کم ازکم 8 افراد جاں بحق ہوئے اور 62 افراد زخمی ہیں۔
کندوز میں طالبان نے 2015 میں اپنی طاقت دوبارہ حاصل کی تھی اور 2001 کے بعد پہلی مرتبہ اہم شہر میں ان کا اثر رسوخ بھی قائم ہوگیا تھا۔
دارالحکومت کابل میں بھی کئی ہفتوں بعد مرکزی پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا۔افغانستان کے مغربی صوبے غور کے گورنر کے ترجمان عبدالحئی خطینی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں کم ازکم 7 اہلکار مارے گئے۔
طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے صوبہ ننگرہار کے ضلع شیراز میں ٹرک بم دھماکہ کیا جس میں 200 فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی اور زخمی بھی ہیں۔ گورنر ننگرہار کے ترجمان عطااللہ خوغیانی کا کہنا تھا ک طالبان کے حملے میں دو افغان فوجی مارے گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 27 طالبان جنگجو بھی نشانہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز