ریاض(ہمگام نیوزڈیسک) سعودی وزیر توانائی خالد الفالح کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کی بندرگاہ کے نزدیک پیش آنے والے تخریبکاری کے واقعے میں سعودی عرب کے 2 آئل ٹینکرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔سعودی وزیر توانائی کا مزید کہنا ہے کہ حملے میں سعودی آئل ٹینکر کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، نہ ہی آئل ٹینکر سے آئل کا اخراج ہوا ہے۔
خالد الفالح نے یہ بھی کہا کہ اس حملے میں سعودی عرب کے دونوں جہازوں کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کی بندرگاہ کے قریب تخریبی کارروائی میں 4 جہازمتاثر ہوئے تھے۔تاہم ابتک اس واقع کا الزام کسی پر نہیں لگایا گیا ہے۔اور نہ ہی کسی نے اس کی زمہداری قبول کی ہی۔البتہ متحدہ عرب امارات،بحرین،سعودی عرب اور امریکہ او اسرائیل کی ایران کے ساتھ تعلقات مسلسل کشیدگی اور تناو کی طرف بڑھ رہے ہیں۔


