چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںایران : موجودہ رجیم کا نہیں جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ چاہتے ہیں:صدر...

ایران : موجودہ رجیم کا نہیں جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ چاہتے ہیں:صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ٹوکیو(ہمگام نیوزڈیسک) ہمگام نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق ٹوکیو میں جاپانی وزیراعظم شنزو ابے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے دنیا میں بہت مسائل پیدا ہوئے ہیں، اس لیے امریکا ایران سے جوہری ہتھیاروں کا یعقینی خاتمہ چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران میں کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہونا چاہیے، ہم اس بارے میں معاہدہ کر لیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس موجودہ قیادت کے ساتھ ہی عظیم ملک بننے کی مواقع موجود ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم ایرانی حکومت کا خاتمہ نہیں بلکہ وہاں سے جوہری ہتھیاروں کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز