ہرنائی(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے شاہرگ ہرنائی میں نامعلوم مسلح حملہ آواروں نے قابض پاکستانی فورسز کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار موقع پر ہلاک ہوۓ۔ان ہلاکتوں کی تصدیق خود قابض پاکستانی فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے۔
ہمگام زرائع کے مطابق قابض پاکستانی فورسز کے اہلکار پانی لے جارہے تھے جہاں راستے میں ان کے گاڈی کو مسلح حملہ آوروں نے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔تاہم زخمیوں کی تفصیل کا معلوم نہ ہوسکا۔


