نصیرآباد(ہمگام نیوز)نصیر آباد کے علاقے میں ایک دکان پر نامعلوم مسلح افراد کا دستی بمب سے حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اطلاعات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے صحبت پور مین بازار میں ایک دکان پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعہ کے بعد حملہ وار فرار ہوگئے ۔


