دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںیمن طویل خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے، اقوام متحدہ

یمن طویل خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے، اقوام متحدہ

نیویارک(ہمگام نیوز)  اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن نے خبردار کیا ہے کہ شام، عراق اور لیبیا کی طرح یمن بھی تیزی سے طویل خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

یمن کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے جمال بونیمور کا کہنا تھا کہ یہ خام خیالی ہے کہ حوثی باغی پورے ملک کو کنٹرول کر سکتے ہیں جب کہ یمنی صدر عبدالربوہ منصور ہادی بھی ایسی فوج جمع نہیں کر سکتے جو اقتدار کے دوبارہ حصول کے لیے ان کی مدد کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن بھی شام، عراق اور لیبیا کی طرح ایک طویل خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ یمن میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کے حامی حوثی باغیوں، القاعدہ اور دولت اسلامیہ کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جس میں اب تک سیکٹروں افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز