دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںمشکے میں پاکستانی فورسز کی جارحیت جاری

مشکے میں پاکستانی فورسز کی جارحیت جاری

مشکے(ہمگام نیوز) مشکے پاکستانی فورسز کی آپریشن وبمباری سے کئی بلوچ فرزند شہید اور درجنوں افراد اغواکرلئے گئے۔پاکستا نی فورسز کے آج مشکے کے گردو نواح کے علاقوں میں آپریشن و بمباری سے شہید و اغوا ہونے والوں میں بزرگ،نوجوان اور کمسن افراد شامل ہیں۔ تفصیلات  کے مطابق مشکے میں آپریشن کے دوران درجنوں افراد کو اغوا کیا گیا جس میں زیادہ تر بزرگ اور کمسن نوجوان ہیں۔کچھ نام جو سوشل میڈیا پہ جاری ہوئی ہیں وہ یہ ہیں،عیدو ولد شمبو،محمد عمر،اقبال ولد عبدالواحد،مراد بخش ولد شمبو اوروحید ولد جمال شامل ہیں۔مذید اطلاعات کے مطابق فورسز کے تازہ دستے مشکے خضدار اور لسبیلہ سے مشکے و گردو نواح میں پہنچ چکے ہیں اورجدید جنگی جہاز کی پروازیں بھی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز