شام میں امریکی و روسی فوجیوں کے درمیان ہونے والے ہاتھا پائی میں چند امریکی فوجی زخمی
شام (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ کے جنگ زدہ ملک شام میں امریکی فوجیوں کا روسی فوج کے اہل کاروں سے آمنا سامنا ہو گیا۔ اس موقع پر ہونے والے تصادم میں کچھ امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ نے بتایا ہے کہ امریکی فوج کے دو عہدیداروں نے اس واقعہ میں چند اہل کاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
‘رائٹرز’ کے مطابق بعض موقعوں پر روس اور امریکہ کی فوج کے اہل کاروں کے آمنے سامنے آنے کے واقعات اگرچہ غیر معمولی نہیں ہیں۔ تاہم ان واقعات سے اس خطرے کی نشان دہی ہوتی ہے کہ شام میں دونوں ممالک کی فورسز کس قدر نزدیک رہ کر کارروائیاں کر رہی ہے، جس سے کشیدگی میں مزید اضافے ہو سکتا ہے۔
ایک عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ اہل کار فائرنگ سے زخمی نہیں ہوئے، بلکہ انہیں روسی اہل کاروں سے ہاتھا پائی کے دوران چوٹیں آئیں۔
دوسرے عہدیدار کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے فوجی اہل کاروں میں تصادم کا واقعہ رواں ہفتے شمالی مغربی شام میں پیش آیا تھا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ زخمی ہونے والے اہل کار اب صحت یاب ہو چکے ہیں۔