دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeخبریںکوئٹہ: پی ٹی ایم رہنماء محسن داوڑ کوئٹہ ائیرپورٹ سے نامعلوم مقام...

کوئٹہ: پی ٹی ایم رہنماء محسن داوڑ کوئٹہ ائیرپورٹ سے نامعلوم مقام پر منتقل

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پشتون تحفظ مومنٹ کا رہنماء محسن داوڑ کوئٹہ ائیرپورٹ سے نامعلوم مقام پر منتقل۔

تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ مومنٹ کا رہنماء محسن داوڑ کو کوئٹہ ائیرپورٹ سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

پی ٹی ایم کے کارکنوں نے کوئٹہ ائیرپورٹ کے سامنے پچھلے 10 گھنٹے سے جاری دھرنے کو ختم کردیا، تاہم 25 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان کردیا۔

واضح رہے محسن داوڑ کوئٹہ پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کیلئے آئے ہوے تھے مگر انہیں ائیرپورٹ پر روک لیا گیا، جو تب سے منظر عام سے غائب ہیں اور ان کا فون بھی بند بتایا جارہا ہے۔

پی ٹی ایم کارکنان خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ ان کے رہنماء محسن داوڑ کو قابض پاکستانی فوج نے ساتھیوں سمیت اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز