سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںزامران نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بچھائی گئی باردوی سرنگ کی...

زامران نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بچھائی گئی باردوی سرنگ کی زد میں آکر ایف سی کا اہلکار شدید زخمی

کیچ(ہمگام نیوز) ہمگام نیوز کو موصول ہونے والے زرائع کے مطابق آج صبح زامران ، بوگان کے علاقے گونجتو میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بچھائے گئے اینٹی پرسن مائن کی زد میں آکر ایف سی کے 2 اہلکار جو پانی لینے جارہے تھے،جن میں سے ایک اہلکار کا پاوں بارودی سرنگ پر آنے سے زور دار دھماکہ ہوا،جس کے نتیجے میں 1 اہلکار کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ واضع رہے ایف سی کی زخمی اہلکار 4 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی وہی زخمی حالت میں پڑا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح سویرے زامران کے علاقے گونجتو میں ایف سی کے 2 اہلکار جو اپنے چیک پوسٹ سے پیدل نکل کر پانی لینے کیلئے جا رہے تھے ،جہاں راستے میں ان کا پاوں پہلے سے بچھائے گئے بارودی سرنگ کی زد میں آیا۔ جس کی وجہ سے 1اہلکار کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں پچھلے دو دہائیوں سے اکثر و بیشتر اس نوعیت کے حملے تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔
اس حملے کی اب تک کسی کی جانب سے زمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز