کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شہید بانک کریمہ بلوچ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جبکہ کل تربت اور شال میں بانک کریمہ بلوچ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی شال کی جانب سے کل 12 بجے بروز منگل 26 جنوری کو شہید بانک کریمہ بلوچ کی غائبانہ نماز جنازہ شہدائے قبرستان نیو کاہان شال میں ادا کی جائے گی۔
تربت میں کل 11 بجے بروز منگل 26 جنوری کو ماڈل گراونڈ میں بانک کریمہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
جبکہ پسنی، پنجگور، خاران اور پنجاب کے شہر لاہور و ملتان میں آج بانک کریمہ بلوچ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے تمام سیاسی و انسانی حقوق کے کارکنان و طلبہ سمیت تمام طبقہ ہائے فکر کے لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔


