تربت (ہمگام نیوز) ہمگام نیوز کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت سے 2 بلوچ طالب علم بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
بازیاب ہونے والے بلوچ طلباء کی شناخت شریف ولد سلیمان سکنہ ڈاکی بازار آبسر اور گلاب علی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔
خیال رہے شریف سلیمان کو قابض پاکستانی فوج نے 14 جولائی 2019 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت سے اغواء کیا تھا جو آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔


