چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںشہزادہ محمد بن سلمان کی امریکہ کے خصوصی ایلچی سے ملاقات، یمن...

شہزادہ محمد بن سلمان کی امریکہ کے خصوصی ایلچی سے ملاقات، یمن کی حالیہ صورت حال زیر بحث رہی

 

ریاض(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یمن کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ٹم لینڈرکنگ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں یمن کی تازہ ترین صورت حال پر سیر حاصل بات چیت کی ہیں۔ علاوہ ازیں، یمنی بحران کے ایک جامع سیاسی حل تک پہنچنے کے واسطے کی جانے والی مشترکہ جدوجہد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ملاقات میں سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادہ ریما بن بندر بن سلطان، وزیر خارجہ شہزادہ فيصل بن فرحان اور یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد بن سعيد آل جابر بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ ریاض میں امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور مارٹینا اسٹرونگ اور سعودی عرب میں امریکا کے سفیر کرسٹوفر ہنرل بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز