سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںافغانستان قندوز صوبے پہ 2 ہزار سےزاہد طالبان کا حملہ: اشرف غنی...

افغانستان قندوز صوبے پہ 2 ہزار سےزاہد طالبان کا حملہ: اشرف غنی کا دورہ انڈیا ملتوی

کابل( ہمگام نیوز) شمالی افغان صوبے قندوز میں پیر کے روز طالبان عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی جاری ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اب تک 30 حملہ آوروں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قندوز کے متعدد اضلاع میں دو ہزار کے قریب عسکریت پسندوں نے حملہ کیا، جس کے بعد صدر اشرف غنی نے اپنے مجوزہ دورہ بھارت کو کچھ گھنٹوں تک ملتوی کیا اور افغانستان میں تعینات نیٹو کمانڈر سے ملاقات کی۔ افغانستان سے غیرملکی فوج کے جنگی آپریشن کے خاتمے کے بعد طالبان کا یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب قندوز میں پولیس اور فوج کی سات چوکیاں طالبان کے قبضے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز