پشاور(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پشاور کے رنگ روڈ پر خطرناک ٹریفک حادثے کی وجہ سے 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔
زرائع کے مطابق پشاور رنگ روڈ پرتیز رفتار کار اور موٹر سائیکل سواروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔
پولیس نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔