شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںپنجگور :تیز ہواؤں کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کے ٹاور...

پنجگور :تیز ہواؤں کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کے ٹاور زمین بوس

پنجگور( ہمگام نیوز ) اطلاعات کےمطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں تیز قدرتی ہواؤں کی وجہ سے پی ٹی سی ایل ٹاور زمین بوس ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کے پنجگور کے علاقے درگ دپ میں پی ٹی سی ایل کے ٹاور زمین بوس ہونے کی وجہ سے پنجگور کے بیشتر علاقوں میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس معطل ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ پنجگور میں موبائل نیٹ سروس پچھلے کہیں عرصے سے بند ہے لوگ صرفِ پی ٹی سی ایل کے نیٹ پر انحصار کررہے تھے مگر ٹاور گرنے کی وجہ سے نیٹ کا تمام نظام درہم برھم ہوگیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کےمطابق ٹاور کی مرمت میں تین سے چار دن لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز