یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںشال، ہزارہ ٹاؤن ،جھگڑے میں ایک شخص زخمی

شال، ہزارہ ٹاؤن ،جھگڑے میں ایک شخص زخمی

شال(ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارہ ٹاؤن میں دوگرؤں کے درمیان لڑائی سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پرانی دشمنی کے سبب دونوں گرؤں میں لڑائی ہوئی ہےجس سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے۔

زرائع کے مطابق لڑائی جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والے شخص کی شناخت علی داد ولد مرزا حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے بعدزخمی شخص کو فوری طور پر بی ایم سی کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے، واقعہ سے متعلق مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز