Homeخبریںچمن کے فوجی مارکیٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو افراد زخمی

چمن کے فوجی مارکیٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو افراد زخمی

چمن(ہمگام نیوز) سرحدی شہر چمن کے مال روڈ پر واقع پرانے فوجی مارکیٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پانچ دکانوں کو جزوی نقصان پہنچاہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز چمن مال روڈ پر واقع پرانے فوجی مارکیٹ میں واقع ایک دکان کے تہہ خانے میں گیس سلنڈر دھماکے سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس دھماکے سے 5 دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ گیس پھٹنے کی وجوہات کا تاحال پتہ نا چل سکا جبکہ کے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال چمن منتقل کر دیا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز