تربت(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ترتیب علاقے کیچ کورپل کے قریب سنگانی سرکے میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل اور 2 کو زخمی کر دیا جبکہ بعد ازاں تربیت انتظامیہ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ واردات کے بعد تربت انتظامیہ نے کاروائی کر کہ 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم ملزمان نے کیچ کورپل کے قریب سنگانی سرکے علاقہ میں گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے ایک شخص نظر علی جان بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے تھیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنرکیچ حسین جان بلوچ نے لیویز فورس کو چوکنا کر دیا اور خفیہ اطلاع پر تحصیل دشت کے علاقہ پیرانی لمب سے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا جن کے نام نظر محمد ولد لال خیر ساکن سبی، محمد حسن ولد گل محمد ساکن شکار پور سندھ، محمد اشرف ولد الہٰی بخش ساکن سبی بتائے جاتے ہیں،ل۔
مزید لیویز ذرائع سے پتا چلا ہے کہ واردات کے فوری بعد تینوں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ کی خصوصی ہدایت پر مخبر خاص کی اطلاع پر اسی روز پیرانی لمب دشت میں لیویز فورس اور کیو آر ایف نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کہ تربت پولیس تھانہ منتقل کردیا۔


