نوشکی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق نوشکی سے 3 سال قبل 31 آگست 2018 کو پاکستانی فورسز اور انٹلیجنس کی اہلکاروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے نوجوان سیمع بلوچ اور عبدالرب بلوچ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان لوگوں کو پاکستانی فورسز نے نوشکی کے علاقے زنگی ناوڑ پکنک پر جاتے ہوئے حراست میں لیا تھا جن میں سمیع ولد رحمت اللہ، عبدالرب ولد حاجی عبدالمجید، بلال احمد ولد میر احمد، عبدالرشید ولد عبدالرزاق اور محمد آصف ولد محمد سمیت دیگر افراد شامل تھے۔
یاد رہے ان لاپتہ ہونے والوں میں سے دو افراد بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں جبکہ دیگر افراد تاحال لاپتہ ہیں.


