جیکب آباد(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے جیکب آباد میں خسرہ کی وبا سے مزید دو معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے ہے ـ
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں خسرہ کی وباء بے قابو ہوگئی ہے جس کے باعث تحصیل ٹھل میں مزید دو معصوم بچے فوت ہوگئے ہیں،ایک ہی دن میں ٹھل کے شیخ محلہ میں چار سالہ بچی ہری شیخ اور گاؤں باغ علی برڑو میں معذور غوث بخش کا 3 سالہ معصوم بیٹا محرم علی خسرہ کے باعث فوت ہوگئے ہیں
واضع رہے کہ ضلع بھر میں اب تک 50 سے زائد بچے خسرہ کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں ـ


