جمعه, نوومبر 15, 2024
Homeخبریںایک اورلاپتہ بلوچ فرزند کی مسخ شدہ لاش برآمد

ایک اورلاپتہ بلوچ فرزند کی مسخ شدہ لاش برآمد

قلات ( ہمگام نامہ نگار) پاکستانی فورسز کی جانب سے 24اپریل کو قلات و گرد و نواع میں کی گئی فوجی کارروائی میں ایک اور لاپتہ بلوچ فرزند کی لاش کو مسخ کرکے پھینک دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے 24 اپریل کو قلات و گرد و نواع میں ایک فوجی آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا جس میں قلات کے مختلف علاقوں میں بمباری کے ساتھ ساتھ ایک لاپتہ بلوچ فرزند حفیظ ولد یونس قمبرانی جیسے پاکستانی فورسز نے اس کی شہادت سے دس دن قبل(14 اپریل )کوقلات کے نواحی علاقے نیمرغ سے اغواء کیا تھا کی مسخ شدہ لاش اسی آپریشن کے دروان پھینکا گیا تھا ، واضح رہے کہ اس قبل بھی تربت ، مستونگ ، اور مشکے میں اسی طرح کی کارروائی میں لاپتہ بلوچ فرزندوں کی لاشوں کو پھینکا گیا تھا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز