کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوہے ہیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چالو باؤڑی اسحاق آباد میں ہونے والے دھماکے کے زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔
زرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔ تاہم دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا.


