سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںپشاور میں پولیس گاڑی پر دستی بم سے حملہ، ایک اہلکار ہلاک...

پشاور میں پولیس گاڑی پر دستی بم سے حملہ، ایک اہلکار ہلاک اور ایک راہ گیر زخمی

پشاور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دار الحکومت حیات آباد میں پولیس وین پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک راہ گیر زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ کارخانو مارکیٹ کے قریب پولیس وین پر کیا گیا، دھماکہ میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوگیا، پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پشاور پولیس کے ہمراہ کارخانوں مارکیٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کیخلاف کاروائی میں مصروف تھے، کہ اس دوران نامعلوم شخص نے پولیس موبائل پر گرنیڈ حملہ کیا۔

حملے میں آر آر ایف ٹیم کا حولدار ابن امین گرنیڈ کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کے دوسرے اہلکار اس حملے سے مکمل طور پر محفوظ رہے۔

حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز