کوئٹہ (ہمگام نیوز) اورماڑہ کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد اسلحہ کے زورپر لیو یز اہلکار سمیت 3افراد کو اغواء کرکے لے گئے یہا ں آمد ہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اورماڑہ کے علاقے بی ایر یا سے نامعلوم مسلح افراد لیویز ہلکار احمد علی ،محکمہ صحت کے ملازم عبدالرشید ،یونین کونسل کے چیئرمین سید نصیر احمد کو اغواء کے نامعلوم مقام پر لے گئے ۔