زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 11 جنوری 2022 کو ریڈیو زاہدان کے بلوچی پروگروموں کے معروف اور سرگرم براڈ کاسٹر بانک حلیمہ ریکی انتقال کر گئے ـ
تفصیلات کے مطابق بانک حلیمہ گزشتہ 4 دہائی سے زیادہ عرصے تک ریڈیو زاہدان کے بلوچی پروگراموں سے منسلک تھیں ـ بانک حلیمہ ریڈیو پر اپنے دور میں بلوچ خواتین کے لیئے مختلف پروگرام کا انعقاد کیا کرتے تھے اور خواتین کے لیئے موثر آواز کے طور پر جانے جاتے تھے ـ
بانک حلیمہ نے کم عمری میں اپنے والد کی حوصلہ افزائی اور ان کے مشورے سے ثقافتی سرگرمیوں کے میدان میں قدم رکھا تھا اور ریڈیو زاہدان پر بلوچی زبان میں پرفارم کرتی تھیں ـ یہ ایک ایسا دور تھا جب نسلی اور مذہبی تعصبات نے بلوچ خواتین کو کافی حد تھا متاثر کیا تھا ـ