سراوان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ دن 11 جنوری کو ایران مقبوضہ بلوچستان کے شہر شستون/سراوان کے علاقے جالک روڈ پر دو ٹویوٹا پک اپ گاڑیوں کے درمیان تصادم میں 2 بلوچ شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جالک روڈ پر دو گاڑیوں کی آپسی تصادم کے نتیجے میں دو بلوچ شہری موقعے پر جانبحق ہوگئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے اس خبر کے موصول ہونے تک زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے پانچوں شہری تیلکش( تیل کے کاروبار سے منسلک افراد) تھے جبکہ زخمیوں کو فوری امداد دینے کے سراوان کے رازی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ـ
یہ امر قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں محفوظ اور معیاری سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال ہزاروں بلوچ شہری جاں بحق اور زخمی ہو جاتے ہیں۔