دلگان(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعرات 20 جنوری کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان دلگان شہر کے گاؤں چاہ کیچی میں ایک 4 سالہ بچہ مٹی کے مکان کی دیوار گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔
اس بچے کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات موصول نہیں ہوئی۔
بتایا جاتا ہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والی بارش کی وجہ سے اس رہائشی مکان کی چھت کے بعد دیوار گر گئی جس سے اس بچے کی موت واقع ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق اینٹوں کی دیوار گرنے کے بعد مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے اور اس کی لاش کو ملبے کے نیچے سے نکل دیا-