اسلام آباد(ہمگام نیوز)پاکستان کے صدر مقام اسلام آباد میں 2گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا،اسلام آباد میں تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں 2گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ ہوئی، زخمی ہونے والے شخص اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں زخمی کو طبی امداد دی گئی،پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا اور ملزمان فرار ہو گئے ہیں تاہم ان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔