دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبھارت کا پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار

بھارت کا پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار

لاہور(ہمگام نیوز)بھارت نے اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی کے 3 سے 14 فروری تک جاری رہنے والے سالانہ عرس میں شرکت کے لیے پاکستانی زائرین کو آخری لمحات میں ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے ایک بیان میں مذہبی سیاحوں کو ویزے جاری نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کو سمجھ سے بالاتر قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی سفارتخانے نے وزارت سے کہا تھا کہ عرس کے لیے زائرین کی روانگی کے لیے ان کی جانب سے جاری کردہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پیز)کے مطابق تمام تر تیاریاں مکمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز