Homeخبریںخضدار چار مختلف جگہوں پر ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق...

خضدار چار مختلف جگہوں پر ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق پانچ زخمی

خضدار (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں

تفصیلات کے مطابق وڈھ کے قریب ٹک کراس کے مقام پر فیلڈر اور موٹر سائیکل تصادم میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے کلی براہمزائی کے مقام پر کوچ نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں عبدالمالک والد عبدالعزیز مینگل ساکن آڑینجی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دراکھالہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا اس کے علاوہ وڈھ سونارو پاٹ ندی کے مقام پر رکشہ الٹنے سے محمد شریف گرگناڑی جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہوا۔

زرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو وڈھ ہسپتال منتقل کردیا گیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز