Homeخبریںگجرات یونیورسٹی میں بلوچستان کے طلباء کو ہراساں کیا جارہا ہے۔بلوچ اسٹوڈنٹس...

گجرات یونیورسٹی میں بلوچستان کے طلباء کو ہراساں کیا جارہا ہے۔بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل یونیورسٹی آف گجرات

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل یونیورسٹی آف گجرات کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف گجرات میں بلوچ، پشتون طلباء کو ذہنی تناؤ کا شکار بنایا جارہا ہے جند دن پہلے ہاسٹل میں رہائش پزیر بلوچ اور پشتون طلباء کو HEC ٹیم کے بہانے وارڈن آفس بلوایا گیا جہاں نامعلوم افراد نے الک الک انٹرویو لیا اورانہیں اپنے متعلق اور اہل خانہ کے متعلق پوچھا گیا-پی ٹی ایم ،بلوچ سیاسی و مسلح تنظیموں سے تعلق اس بابت انکی قربت ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ان چند مہینوں میں وہ کہاں کہاں گئے وہ وہ کون کونسا اسلحہ استعمال کرسکتے ہیں انہیں نے کبھی کسی عسکری ٹریننگ حصہ لیا ہے یا نہیں اس طرح کی بیشمار سوالات کئے گئے‫.انکے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور موبائل فون زبردستی چیک کئے گئے جس کی وجہ سے طلباء سخت ذہنی پریشانی میں مبتلا نظر آرہے ہیں اب وہ دوبارہ ان سے رابطہ کرکے زبردستی انہیں نامعلوم لوگوں سے ملاقات اور انکے عجیب اور غریب سوالات کو سامنا کرنے کے لئے بلوچ اور پشتون طلباء پر زور دیا جارہا ہیں ‫جس کے باعث طلباء ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور اکثر نئے طلباء یورنیورسٹی سے باہر منتقل ہونے اور چند یونیورسٹی کو ہی رخصت کرنے کے فیصلہ لینے پر مجبور ہیں -یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے یہ ہم سے بالاتر ہے اور وہ وہ کچھ نہیں کرسکتے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز