دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبولان میں قابض پاکستانی فورسز کی آپریشن موبائل نیٹورک معطل

بولان میں قابض پاکستانی فورسز کی آپریشن موبائل نیٹورک معطل

بولان(ہمگام نیوز)بولان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے شارگ سانگان یخو لوڑی اور ملحقہ علاقوں میں پاکستانی قابض فورسز نے رات گئے آپریشن کا آغاز کیا ہے جو تاحال جاری ہے
تفصیلات کےمطابق پاکستانی فورسز نے رات 4 بجے جمبرو ترخُ تنگ سانگان اور شارگ کو گھیرے میں لیا اور موبائل نیٹورکس کو معطل کیا گیا ہے اس کے علاوہ آج علی الصبح قابض فوج کی مزید نفری گاڑیوں میں پہنچنا شروع ہوئی ہیں ـ
علاقے میں موبائل نیٹ ورکس کی معطلی کی وجہ سے مزید معلومات حاصل کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے ـ
واضح رہے کہ رواں سال قابض پاکستانی آرمی نے بولان سمیت گردونواح میں متعدد بار خونی آپریشن کیا ہے اس دوران کئی معصوم شہریوں کو جبراً اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز