Homeخبریںسراوان: افغان مہاجرین کو لیجانے والے گاڑی الٹنے سے 17 افغانی زخمی

سراوان: افغان مہاجرین کو لیجانے والے گاڑی الٹنے سے 17 افغانی زخمی

سراوان(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کی صبح سراوان سے خاش ہائی وے پر ایک گاڑی الٹنے سے کم از کم 17 افغان شہری زخمی ہوئے۔ حادثے میں ٹویوٹا پک اپ ایک تیز رفتار گاڑی سے ٹکرا کر الٹ گئی ـ

رپورٹ کے مطابق الٹنے کے نتیجے میں افغان شہری زخمی ہوئے جنہیں ایمبولینس کے ذریعے رازی سراوان اسپتال پہنچایا گیا۔
واضح رہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال سے تنگ آ کر کئی افغان شہری پناہ کی تلاش میں بلوچستان کے راستے سے غیر قانونی طور پر یورپ میں جانے کوشش کرتے ہیں جہنیں کئی دشوار گزار راہوں سے مختلف حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز