آواران(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے آواران کی مقام جھاؤ کے پہاڑی سلسلے سورگر میں گزشتہ چار دنوں سے قابض فوج کی بربریت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے آواران کے مقام جھاؤ کے پہاڑی سلسلے میں قابض فوج کی فوجی بربریت جاری ہے -
علاقے میں انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی ذرائع کےعدم مجودگی کے سبب فوجی بربریت کی مکمل تفصیلات تک رسائی ممکن نہیں ہورہی۔
البتہ گردو نواح کے علاقہ مکینوں کے مطابق جھاؤ کے تحصیل کورک کی تمام علاقوں کو فورسز نے مکمل سیل کیا ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ آرمی کیمپ کوٹو بگاڑی زیلگ، کوہڑو اور ڈولیجی کے فوجی کیمپوں سے سینکڑوں کی تعداد میں فوجی نفری اس وقت سورگر کے پہاڑی علاقوں میں کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
تاہم فورسزحکام اور علاقائی ذرائع سے تاحال کسی قسم کی گرفتاری وجبری گمشدگی کی اطلاعات سامنے نہیں آئے اور زمینی فورسز کی مدد کے لیے گزشتہ روز خضدار کے مقام نال اور اورناچ سے فورسز کی بڑی تعداد سورگر پہنچ چکی ہے ـ


