ایرانشہر (ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق بدھ، 16 مارچ کو ایک نامعلوم مسلح شخص نے ایک بلوچ شہری کو ایرانشہر میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا ـ
تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ/ایرانشہر میں ایک نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کرکے مہران دامنی ولد نادر خان ساکن گندمکان قتل کر دیا ـ
مزید اطلاع کے مطابق مسلح شخص نے مہران پر ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کی اور پھر اپنی گاڑی میں سوار ہوکر موقعہ واردات سے فرار ہو گئے۔


