دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںسوران شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

سوران شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

سوران (ہمگام نیوز) حالوش نیوز کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات 23 مارچ کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سب و سوران شہر میں شادی کی تقریب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سب و سوران میں ایک شادی کی تقریب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قدوس پیام ولد رحمدل ساکن دھان زیارت جانبحق ہوگیا ـ
اطلاع موصول ہونے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

حملہ آوروں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پیوجوٹ گاڑی میں سوار تھے جو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز