کیچ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت بازار سے قابض پاکستانی فورسز نے دو افراد کو جبری حراست کے بعد لاپتہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق 17 مارچ کو فورسز نے تربت بازار سے دو افراد کو اغواء کر کے لاپتہ کردیا، لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت نعیم ولد رحمت سکنہ شاپک اور اکبر ولد ماسٹر اسلم سکنہ شاپک ڈنے سر کے نام سے ہوئی۔