کوہلو (ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کوہلو کے علاقے مخماڑ میں آج شام کے وقت دو زور دار دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
اس حوالے سےعلاقائی ذرائع نے ابتدائی معلومات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں مخماڑ کے مقام پر جاری پاکستانی سرکار کی ایک تعمیراتی منصوبے پر نامعلوم افراد نے آج شام کے وقت حملہ کیا ہے۔
حملے کے نقصانات تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں تاہم ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ حملے میں دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں کوہلو سمیت مقبوضہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں اس طرز کی کاروائیاں آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی گئی ہیں تاہم آج کے اس تازہ حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔