دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںخاران: شہر کے سیکریٹریٹ روڈ پر ایم آئی سمیت متعدد دفتروں پر...

خاران: شہر کے سیکریٹریٹ روڈ پر ایم آئی سمیت متعدد دفتروں پر حملہ

خاران(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے سیکریٹریٹ روڈ کے قریب واقع ایم آئی کے دفتر کے علاوہ دیگر متعدد دفتروں پر بیک وقت حملے ہوئے۔

حملے میں 5 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ سیکریٹریٹ روڈ پر قائم ایم آئی، ڈی سی، اور پولیس ایس پی کے دفاتر اور قریبی ایف سی مورچوں پر ہوئے ہیں۔

تاہم ابھی تک کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ خاران سیکریٹریٹ روڈ انتہائی حساس جگہ ہے جہاں انتظامہ کے علاوہ ایف سی ہیڈکوارٹرز اور ایم آئی کا دفاتر بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز