سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںبلوچستان کے تعلیمی ادارے تباہی سے دوچار ہیں:بلوچ طلبا ایکشن کمیٹی

بلوچستان کے تعلیمی ادارے تباہی سے دوچار ہیں:بلوچ طلبا ایکشن کمیٹی

کوئٹہ( ہمگام نیوز) بلوچ طلبا ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان بلال بلوچ نے کہا ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے ، اور تعلیمی اداروں میں ایسا ماحول منصوبے تحت بنایا جارہا ہے کہ وہاں طلبا تعلیم حاصل کرنے کے بجائے خود ہی مسائل میں الجھ جاتے ہیں ، ترجمان نے وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی تعلیمی میدان میں کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ روز بیانات میں بلند بانگ دعوے تو دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن عملی میدان میں بلوچستان کی سکول ، کالج اور یونیورسٹیاں مفلوج نظر آرہے ہیں ، اس لئے ہم بلوچ طلبا سے پھر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی مسائل کے حل کیلئے از خود کوششوں کا آغاز کرتے ہوئے بلوچ طلبا ایکشن کمیٹی کی پلیٹ فارم کو مزید مضبوط کریں تاکہ بہتر اور جامع انداز میں بلوچستان کی تمام اداروں میں کشیدہ و پیچیدہ ماحول کو ختم کرکے وہاں تعلیم دوست ماحول بنانے میں ہمیں کامیابی حاصل ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز