سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںشمالی کوریا رواں ماہ جوہری تجربے کی تیاری کر رہا ہے: امریکا

شمالی کوریا رواں ماہ جوہری تجربے کی تیاری کر رہا ہے: امریکا

پیونگ یانگ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا رواں ماہ ممکنہ طور پر جوہری تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
امریکی وزارتِ خارجہ کی نائب ترجمان جلینا پورٹر نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا ٹیسٹ سائٹ تیار کر رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جوہری تجربے کے لیے ٹیسٹ سائٹ رواں ماہ تیار ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب جنوبی کورین فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے آبدوز سے شارٹ رینج بیلسٹک میزائل ایس ایل بی ایم کا تجربہ کیا ہے۔

جاپانی وزارتِ دفاع کا بھی کہناہے کہ شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز