شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںایرانشہر جیل میں ایک بلوچ قید کو پھانسی دی گئی

ایرانشہر جیل میں ایک بلوچ قید کو پھانسی دی گئی

ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 14 مئی کو جیل حکام نے جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر ایک اور قیدی کو پھانسی دی گئی ہے اس بلوچ شہری کی شناخت “محمد بامری” ولد الیاس بامری کے نام سے ہوئی ہے جو ڈمن کا رہائشی تھا ـ
شہری پر قتل کا الزام تھا تاہم اس نے تفتیش کے دوران ہمیشہ اس الزام سے انکار کیا ـ
رپورٹ کے مطابق اس کے مدعی نے رضامندی کے بدلے ایک ارب ایرانی تومن کی ادائیگی کی درخواست کی لیکن محمد کا خاندان یہ رقم ادا کرنے سے قاصر تھا۔

گزشتہ آٹھ دنوں میں مقبوضہ بلوچستان کی جیلوں میں ایک خاتون سمیت کم از کم چار بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز