پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںصحافی واحد رئیسانی قتل کیسں میں ضمانت پر رہا ملزمہ کی عدالت...

صحافی واحد رئیسانی قتل کیسں میں ضمانت پر رہا ملزمہ کی عدالت می عدم پیشی پر تشویش ہے ، بی یو جے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بی یو جے کے صدر عرفان سعید ، جنرل سیکر ٹری منظور احمد اور کابینہ کے دیگر ارکان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شهید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی تاہم بعد از گرفتاری ضمانت پر رہا ملزمہ مسلسل تیسری مرتبہ بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جس پر معزز حج نے برہمی کا اظہار کیا ۔

صحافی برادری کو عدالت سے انصاف کی پوری امید ہے ۔ تاہم بی یو جے سمجھتی ہے کہ متعلقہ پولیس کی جانب سے صحافی کے قتل کیسں میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جانا ضروری ہے ۔

کیسں میں مطلوب مرکزی ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے اور اب ضمانت پر رہا ملزمہ بھی عدالت میں مسلسل پیش نہیں ہورہی جس سے شہید صحافی عبدالواحد کے اہل خانہ اور صحافی برادری میں تشویش پائی جارہی ہے ۔

پولیسں کی جانب سے ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے جانے کی صورت میں بی یو جے احتجاجی لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہوگی ۔ بی یو جے نے آئی جی پولیسں ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ۔ وہ کہیں کی خود نگرانی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو مفرور ملزم کی گرفتاری اور ضمانت پر رہا ملزمہ کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کریں تاکہ صحافی کے قتل کا یہ کیس منطقی انجام تک پہنچے اور مجرمان کو سزا دلوائی جا سکے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز