یکشنبه, مارچ 15, 2026
Homeخبریںبولان میں پاکستانی فورسز کی چوکیوں پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک...

بولان میں پاکستانی فورسز کی چوکیوں پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل اے

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز بمورخہ 12 اگست 2022 کو شام 4 بجے بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے کرکڑن میں کوئٹہ کے آرمی کینٹ کو قدرتی گیس منتقل کرنے والی کمپنی کی سکیورٹی کیلئے قائم فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔ حملے میں قابض پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات کے علاوہ مالی نقصانات سے بھی دوچار کیا۔

بی ایل اے کے ترجمان نے کہا ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی فورسز کی چوکیوں کو تین اطراف سے نشانہ بنایا جس میں فرنٹ لائن پر واقع دو چوکیوں میں موجود 2 اہلکار حملے کی شروعات میں ہی ہلاک ہوگئے ان دو چوکیوں میں موجود باقی اہلکار اپنا مورچہ چھوڑ کر بھاگ گئے۔

آزاد بلوچ نے کہا حملہ کافی دیر تک جاری رہا جس کے نتیجے میں قابض پاکستانی فورس ایف سی کے پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

بی ایل اے کے آزاد بلوچ نے بیان کے آخر میں کہا قابض ریاست یا دوسری طاقتوں کو کسی بھی شرط پر مقبوضہ بلوچستان میں قدرتی گیس اور دیگر وسائل کو لوٹنے کی اجازت نہیں دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز