سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںکیچ میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو جاسوسی کے آلات سمیت نذر آتش...

کیچ میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو جاسوسی کے آلات سمیت نذر آتش کردیا۔بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شب 10 بجے ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے شاپُک میں یوفون اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) کے ایک مشترکہ ٹاور کو جاسوسی کے آلات و دیگر مشینری سمیت نذر آتش کردیا۔

آزاد بلوچ نے کہا مذکورہ ٹاور پاکستانی خفیہ اداروں کی منشاء سے شاپُک اور گرد ونواح کے علاقوں میں جاسوسی کی مقصد سے سروس فراہم کررہا تھا جسے نظر آتش کرنے کے بعد شاپُک، سامی اور مضافاتی علاقوں میں موبائل سروس کی فراہمی بند ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز